اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج مس ظل ہما کو نوکری سے برطرف کردیا

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سول جج مس ظل ہما کو مبینہ مس کنڈکٹ اور مسلسل غیر حاضری کے معاملے پر نوکری سے برطرف کردیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سول جج کو ملازمت سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہیں۔

معاملے کی انکوائری کے دوران انکوائری آفیسر نے سول جج کو مس کنڈکٹ میں ملوث قرار دیتے ہوئے الزامات ثابت ہونے کی رپورٹ پیش کی اور انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کی سزا تجویز کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کو اپنا مؤقف اور وضاحت پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا، تاہم متعلقہ حکام نے انکوائری رپورٹ اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد برطرفی کی سزا عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے