اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن: چوری کے شبہ میں خاتون پر مبینہ تشدد، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں چوری کے شبہ میں تفتیش کے لیے بلائی گئی خاتون پر مبینہ پولیس تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ خاتون سعدیہ کے مطابق اے ایس آئی بلال  نے اسے فون کرکے تھانے طلب کیا اور بتایا کہ اس پر چوری کا الزام ہے، سعدیہ کا دعویٰ ہے کہ اس  نے پولیس اہلکاروں کو چوری میں ملوث نہ ہونے کی وضاحت کی، تاہم اسے مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جا کر چارپائی سے باندھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون کے مطابق مبینہ تشدد کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی، جس کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دی گئی، سعدیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسے چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے میاں منشی ہسپتال سے علاج کروایا اور طبی معائنہ بھی کرایا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کی ٹانگوں اور پاؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

سعدیہ  نے مبینہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آنے کے بعد معاملے کی مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے