اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے علاقے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 29 طبی معائنے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کا پہلا طبی معائنہ 4 نومبر 2023 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر عزیز نے کیا، جبکہ ان کے ہمراہ نیوروسرجن ڈاکٹر قاسم خان بھی موجود تھے۔

اِسی طرح عمران خان کے 2023 میں 5، 2024 میں 16، 2025 میں 5 جبکہ 2026 میں 12 طبی معائنے ہوئے، آخری طبی معائنے میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر بھی شامل تھے، 3 مارچ کے طبی معائنے کے دوران میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کو دور اور نزدیک کی نظر کے لیے عینک استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بھی مجموعی طور پر 10 طبی معائنے کیے گئے، ان کا پہلا طبی معائنہ 10 ستمبر 2025 کو ڈاکٹر الطاف اور ڈاکٹر منصور  نے کیا۔

مزید برآں بشریٰ بی بی کا 2025 میں ایک جب کہ 2026 میں 9 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا، انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے دو مرتبہ الشفاء ہسپتال راولپنڈی بھی منتقل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے