(لاہور نیوز) سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، سرکاری نرخ اور مارکیٹ قیمت میں واضح فرق برقرار ہے۔
درجہ اول ٹماٹر کا سرکاری نرخ 170 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 200 سے 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو ہے تاہم مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
پیاز کا سرکاری نرخ بھی 5 روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 روپے اور مکس درجہ دوم پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کا سرکاری نرخ بدستور 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور درجہ اول آلو 50 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
سبز مرچ کا سرکاری نرخ 130 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 260 روپے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو ہے۔
ٹینڈے کا سرکاری نرخ 200 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 5 روپے کمی سے 320 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، مگر مارکیٹ میں لہسن 400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 380 روپے جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
پھول گوبھی کے سرکاری نرخ میں 10 روپے کمی کے بعد 170 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 190 روپے جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو ہے۔
گھیا کدو کا سرکاری نرخ 160 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کریلا 240 روپے، ساگ اور پالک 60 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
پھلوں میں مختلف اقسام کے سیب 250 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کیلا 100 سے 150 روپے فی درجن دستیاب ہے۔ سندر خانی انگور 800، ٹافی انگور 600 اور گولہ انگور 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق کے باعث شہریوں کو سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدنے پڑ رہے ہیں۔
