04 Oct 2026
(لاہور نیوز) شہریوں کے لیے اچھی خبر، برائلر گوشت کی سرکاری قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی، جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی سرکاری قیمت 483 روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔
سرکاری نرخ میں کمی کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین سرکاری نرخنامے کے مطابق کیا جائے گا۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی ہے۔
برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت کی خریداری کرنے والے صارفین کو گزشتہ نرخ کے مقابلے میں فی کلو 7 روپے کم ادا کرنا ہوں گے۔
