اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد بڑھ گیا، جس کے بعد ماہانہ تجارتی خسارہ 3 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ ستمبر میں درآمدی بل ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا۔دوسری جانب ستمبر میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات 2 ارب 94 کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 15 فیصد اضافے سے 10 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید برآں اس عرصے کے دوران درآمدی بل 13 فیصد اضافے سے 19 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 11 فیصد اضافے سے 8 ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے