اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب یعنی دل کی صحت پر توجہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

29 ستمبر کا یہ دن عالمی ادارہ صحت، ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دل انسانی جسم کا وہ عضو ہے، جس کی ایک لمحے کی دھڑکن بھی زندگی کیلئے اہم ہے، قلبی امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، ہر سال کروڑوں افراد دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہارتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول، موٹاپا، تمباکو نوشی اور غیر صحت مند خوراک دل کے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے، جبکہ صحت مند خوراک، ورزش، تمباکو نوشی سے پرہیز اور بروقت طبی معائنے سے خطرات کم کئے جا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے دل کی علامات کو نظر انداز نہ کریں، بروقت طبی امداد لیں اور صحت مند رہیں، قلبی امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں، دل کی بیماری خاموش وار کر سکتی ہے، جبکہ بروقت تشخیص اس خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے