اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے عملی روڈ میپ پر کام کریں گے: اپٹما چیئرمین

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) اپٹما کے نو منتخب چیئرمین اسد شفیع نے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے عملی روڈ میپ پر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

 

اسد شفیع نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت رواں سال مزید 3 ارب ڈالر برآمدات کر سکتی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات آئندہ دو سے تین سال میں 10 ارب ڈالر بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپٹما چیئرمین نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کو مسابقتی اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کیا جائے، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا حصہ 80 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپٹما برانڈز اور ریٹیلرز کو شامل کرکے پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی، پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ڈیزائن اور عالمی سطح پر فروخت بھی کرنا ہوگی۔

اسد شفیع نے مطالبہ کیا کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی 7 سینٹ فی یونٹ، گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور فنانسنگ لاگت 7 فیصد مقرر کی جائے۔اپٹما چیئرمین نے کہا کہ برآمد کنندگان کے سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے