30 Sep 2026
(لاہور نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر 2026 تک گوشوارے جمع کرانے والے افراد کو مزید مہلت دی گئی ہے۔ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی جانب سے تاریخ میں توسیع کی درخواستوں کے بعد ایف بی آر نے یہ فیصلہ کیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن اب 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے، ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 کے تحت ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔
