01 Oct 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
نئے نرخوں کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 310 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 338 روپے فی کلو فروخت کرنے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
