01 Oct 2026
(لاہور نیوز) مہنگائی کے باعث مٹن اور بیف بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں صحت مند جانور کا مٹن 3000 سے 3200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسی طرح ڈی سی لاہور کی جانب سے بیف کی قیمت 800 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں معیاری بیف 1600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں میں نمایاں فرق کے باعث مٹن اور معیاری بیف عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ نرخوں پر گوشت کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
