اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) معروف صنعت کار ایس ایم تنویر نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے ملک کو لوٹ لیا، پورا ملک برباد ہوتا جا رہا ہے لیکن کسی کو احساس ہی نہیں۔

 

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا، ملک کا برا حال ہے، اب نظام کو تبدیل کرنا ہوگا اور ہر ضلع کو اپنی ذمہ داری دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ضلعی معیشت کی طرف جانا ہوگا، موجودہ نظام میں مزید بہتری کی گنجائش نہیں رہی۔اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کا کوئی ایسا سیکٹر نہیں جو دنیا کا مقابلہ کرسکے، جبکہ ملک کی آبادی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حل قرض نہیں بلکہ صنعت کار کے پاس ہے، ہم برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود محنت کرنا ہوگی، پاکستان میں صلاحیت موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے