اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں فائیو جی کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں فائیو جی رول آؤٹ سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ سامنے آ گئی، جس کے مطابق پاکستان میں فائیو جی کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے اوپن سگنل کے تعاون سے 2026 کی دوسری سہ ماہی کی موبائل نیٹ ورک بینچ مارکنگ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں ملک کے 20 شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے صارف تجربے کا جائزہ لیا گیا، جس میں فور جی اورفائیو جی ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کا موازنہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان فائیو جیکی ڈاؤن لوڈ سپیڈ فور جی کے مقابلے میں تقریباً 6.8 گنا زیادہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ فائیو جی کی قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 12.7 ایم بی پی ایس رہی۔

پی ٹی اے اور اوپن سگنل کی رپورٹ 90 روز کے حقیقی صارفین کے ڈیٹا پر مبنی ہے، موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ صارفین کے حقیقی استعمال، ویڈیو سٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فائیو جی پر صارفین کے نیٹ ورک استعمال کا وقت 3.95 فیصد جبکہ فور جی پر یہ شرح 93.67 فیصد رہی، فائیو جی پر ویڈیو ایکسپیرینس سکور 100 میں سے 67.33 جبکہ موبائل گیمنگ ایکسپیرینس سکور 62.05 ریکارڈ کیا گیا۔

پی ٹی اے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فائیو جیکے نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور انہیں قومی سطح پر حتمی کارکردگی کا عکس قرار نہیں دیا جا سکتا،  پاکستان میںفائیو جی نیٹ ورک کی تعیناتی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جبکہ اس کی کوریج محدود اور صارفین کی تعداد بھی کم ہے۔

رپورٹ میں مختلف شہروں کی سطح پر فور جی ڈاؤن لوڈ، اپ لوڈ، ویڈیو اور گیمنگ ایکسپیرینس کا بھی موازنہ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فور جی کی قومی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 18.9 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہائی اینڈ ڈیوائسز پر فور جی کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 31.3 ایم بی پی ایس رہی۔

فور جیکی قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.32 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے