26 Sep 2026
(لاہور نیوز) جناح ہسپتال کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی مریض کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جبکہ ہسپتال عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دس منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔
انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت وارڈ میں موجود مریضوں کو باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں وارڈ کی کلیئرنس اور صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔
