30 Sep 2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے نرخ برقرار ہیں، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 476 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 328 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کا سرکاری نرخ 264 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے مقرر ہے۔
