اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم فلاپ ہو سکتی ہے، عورت نہیں: اداکارہ میرا

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی اور ناکامی سے زیادہ حوصلہ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی اہم ہے۔

میرا  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے ساتھ ناکامی، کامیابی اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے لوگوں سے متعلق مختلف پیغامات شیئر کئے۔

ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ انہیں اس لئے فلاپ کہتے ہیں کیونکہ ان کی فلم سائیکو  نے 100 کروڑ کا بزنس نہیں کیا۔

میرا نے کہا کہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں کیونکہ فلم کے بعد ان لوگوں کے رویوں کا سامنا کرنے کے باوجود وہ آگے بڑھتی رہیں جو ان کا ساتھ چھوڑ گئے، ایک اور پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم فلاپ ہو سکتی ہے، عورت نہیں۔

اپنی پوسٹس کے ذریعے میرا  نے شوبز انڈسٹری میں بڑی باکس آفس کمائی کو کامیابی کا حتمی معیار سمجھنے کے رجحان پر بھی سوال اٹھایا۔

اداکارہ نے اپنی فلم سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا، فلم کی تجارتی کارکردگی کو اپنی شناخت بنانے کے بجائے وہ اپنی ذاتی جدوجہد اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کو اہمیت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا طویل عرصے سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور مختلف ادوار میں تنقید اور پیشہ ورانہ اتار چڑھاؤ کے باوجود شوبز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے