اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ پولیس نے میٹرو بس میں خواتین کے پرس اور موبائل فون چوری کرنے والے مبینہ خواتین گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس نے تینوں خواتین ملزمان کو شمع میٹرو اسٹیشن سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا، گرفتار خواتین ایک مسافر خاتون کا پرس چوری کرنے کے بعد فرار ہو رہی تھیں کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین کے موبائل فونز اور پرس چوری کرنے کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث تھیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار خواتین چوری اور گینگ سے متعلق 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری شدہ پرس اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے