اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی، دو ملزمان گرفتار

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے دوسرے ملزم علی عزیل اور ملزمہ مسکان کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی عزیل کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک اور ملزم محسن کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے، گرفتار دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق باکو، آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ کرایا گیا، جس کے بارے میں پولیس نے بتایا تھا کہ اس میں زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان دفعہ 164 کے تحت مجاز عدالت کے روبرو بھی ریکارڈ کرایا جا چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ادھر مقدمے میں پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ایک اور خاتون کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت مسکان کے نام سے ہوئی ہے، جسے لاہور کے ایک پوش علاقے سے حراست میں لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مسکان پر مبینہ طور پر ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ غیر ملکی لڑکی ڈیانا کی جوہر ٹاؤن کے ایک کیفے میں مسکان کے ساتھ بیٹھنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق تصاویر میں ڈیانا کو مسکان کے ہمراہ کیفے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی گزشتہ عرصے کے دوران تقریباً پانچ سے چھ مرتبہ لاہور آ چکی ہے، جبکہ واقعے کے بعد اس کے دونوں موبائل فون تاحال برآمد نہیں ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے