اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کا امکان ختم ہونے لگا

28 Sep 2026
28 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان اگلے سال مجوزہ سہ ملکی سیریز کے انعقاد کے امکانات کم ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان اگلے سال سہ ملکی سیریز کی تجویز زیر غور تھی، تاہم سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی خدشات کا شکار ہے، جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم صرف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے میچز پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے تناظر میں قومی ٹیم کا شیڈول بھی تیار کیا جارہا ہے، جس میں ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے