(لاہور نیوز) ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ لیوی سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے لاہور میں منعقد ہونے والے جلسہ بارے حکومت پنجاب نے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پولیس، سٹیج کنٹینر، کرسیاں اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئی، جماعت اسلامی کے کارکن لاہور اور گرد و نواح سے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی لیوی بھتہ کیخلاف جلسہ کرکے رہے گی، کارکن جہاں بھی اکٹھے ہونگے وہیں احتجاج اور جلسہ منعقد ہو گا۔
.jpg)
لاہور میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کے موقع پر پولیس نے کنٹینرز لگا کر جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کردیئے۔
جماعت اسلامی کی قیادت نے سڑک پر دھرنا دے دیا، کارکنان کی شدید نعرہ بازی جاری ہے۔
بھیکے وال موڑ پر جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنوں نے دھرنا دے دیا، کارکنوں کے ہمراہ قائدین کی حکومت مخالف نعرہ بازی بھی جاری ہے۔
مرد و خواتین سمیت بچے بھی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچنے لگے۔
