اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا بڑا منصوبہ تیار

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بجلی کی بچت اور سٹریٹ لائٹس کیلئے متبادل توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

منصوبے کے تحت ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں مجموعی طور پر 93 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے سولر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر پیکیج 5 میں 38 کروڑ 84 لاکھ 51 ہزار 397 روپے کی لاگت سے سولر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی، جبکہ جناح سیکٹر پیکیج 6 میں 39 کروڑ 66 لاکھ 9 ہزار 99 روپے کی لاگت سے سولر ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ہے، اسی طرح گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت 14 کروڑ 96 لاکھ 43 ہزار 127 روپے کی لاگت سے سولر پاورڈ سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔

منصوبے کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام چھ ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گلبرگ میں سولر پاورڈ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب دو ماہ میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے ذریعے ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں سٹریٹ لائٹس کیلئے روایتی بجلی پر انحصار کم کیا جائے گا، جس سے بجلی کے اخراجات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں سٹریٹ لائٹس کیلئے سولر انرجی کے استعمال کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، منصوبے کے ذریعے شہر میں توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر پیکیج 5 اور 6 میں سولر لائٹس کی تنصیب پر منصوبے کی مجموعی رقم کا بڑا حصہ خرچ ہو گا، جبکہ گلبرگ میں بھی سولر پاورڈ لائٹس کی تنصیب کو منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سولر سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کی تکمیل کیلئے مدت مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں لاہور میں سٹریٹ لائٹس کیلئے سولر انرجی کے استعمال کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے