اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ای کامرس ہب کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے مفت سہولیات کا اعلان

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ای کامرس ہب نے اہل کاروباری افراد کیلئے مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سہولت کے تحت کاروباری افراد کو مفت پروڈکٹ فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کی خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے وہ اپنی مصنوعات کیلئے معیاری ڈیجیٹل کانٹینٹ تیار کر سکیں گے۔

پنجاب ای کامرس ہب کا مقصد کاروباری افراد کو ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی میں معاونت فراہم کرنا ہے، چھوٹے کاروبار، ایس ایم ایز، کاریگر اور نئے کاروباری افراد ہب کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

 ہب کے ذریعے کاروباری افراد کی مصنوعات کو ملکی اور عالمی مارکیٹ تک پہنچانے میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ برانڈنگ، سوشل میڈیا، ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

پنجاب ای کامرس ہب میں پوڈکاسٹ ریکارڈنگ اور بزنس ریلیشنز سے متعلق رہنمائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں پنجاب ای کامرس ہب قائم کئے گئے ہیں، جہاں کاروباری افراد اور ایس ایم ایز کیلئے مختلف ورکشاپس اور بزنس گائیڈنس سیشنز کا انعقاد بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے