اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری نرخ نامہ بے اثر، گوشت من مانے داموں فروخت ہونے لگا

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) مٹن اور بیف کی سرکاری ریٹ لسٹ اور مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صحت مند بکرے کے مٹن کی قیمت 2800 سے 3200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ میں مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے۔

یوں سرکاری نرخ کے مقابلے میں مٹن مارکیٹ میں 1200 سے 1600 روپے فی کلو تک مہنگا فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ پر مٹن کی دستیابی یقینی نہیں بنائی جا سکی، جبکہ بعض دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بیف کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان نمایاں فرق پایا جا رہا ہے، مارکیٹ میں بیف 1500 سے 1700 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ڈی سی ریٹ لسٹ میں ہڈی والا بیف 800 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مقابلے میں مارکیٹ میں بیف کی قیمت تقریباً دگنی یا اس سے بھی زیادہ وصول کئے جانے کی شکایات ہیں، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے