اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی جانب سے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(ویب ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی جانب سے ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی  نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کاری تیز بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا، نئے نظام کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں اور تجاویز کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر حل کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب کے ذریعے ملکی و غیر ملکی کاروباری افراد معلومات، رہنمائی اور سرکاری رابطے کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، درخواست جمع کرانے کے بعد سرمایہ کار اس کی پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال کو آن لائن ٹریک بھی کر سکیں گے۔

اس ڈیجیٹل نظام کے تحت سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں اور علاقوں میں کاروباری سہولت فراہم کر کے درخواستوں کا جواب 48 گھنٹوں میں دیا جائے گا۔

درخواست مکمل ہونے پر ٹکٹ کو باقاعدہ طور پر بند کیا جائے گا، جس سے فالو اَپ کا نظام مزید مؤثر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے