اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ عارضی نہیں بلکہ طویل مدت کے لیے مستحکم بنیادوں پر ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جولائی سے اگست کے دوران آئی ٹی برآمدات 81 کروڑ ڈالر رہیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی رقم 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا تحریک انصاف کے دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دور میں درآمدات 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے روپے کی قدر متاثر ہوئی، درآمدات کو 80 ارب ڈالر تک پہنچا کر حاصل کی گئی 6 فیصد معاشی ترقی مصنوعی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر اسی شرح سے معاشی ترقی برآمدات میں اضافے کے ذریعے حاصل کی جاتی تو اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ برآمدات میں پائیدار اضافے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر مرکوز ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے