(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہور سے پولیس نے حراست میں لے لیا، خاندانی ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر کو علیمہ خان کی حراست کے لیے درخواست دی تھی، جس پر ڈی سی نے تھری ایم پی او کا حکم نامہ جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس حوالے سے دیگر صوبوں میں سٹریٹ موومنٹ بھی شروع کر چکے ہیں اور اس سلسلے انہوں نے گزشتہ دنوں لاہور کا بھی دورہ کیا تھا۔
