19 Sep 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر کے نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کئے جانے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 454 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 510 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، نئے نرخ کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر 285 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 299 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 313 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے نرخ کے مطابق انڈے 255 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 530 روپے مقرر کی گئی ہے۔
