اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم فیول سبسڈی: کمشنر لاہور کا مختلف پٹرول پمپس کا دورہ، فراہمی کا جائزہ

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات سبسڈی کے تحت شہریوں کو فیول کی فراہمی اور انتظامی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، کمشنر لاہور نعمان یوسف نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کرکے سبسڈی کے تحت فیول کی فروخت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے آؤٹ فال روڈ، سگیاں اور ایم اے او کالج روڈ پر واقع پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پی ایس او کے دو، جبکہ یورو اور ٹوٹل کے ایک ایک پٹرول اسٹیشن کو چیک کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے پٹرول پمپس پر شہریوں کی سہولت کے لیے قائم انتظامی فسیلی ٹیشن کاؤنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سبسڈی کے تحت فیول حاصل کرنے والے شہریوں سے فراہمی کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

نعمان یوسف نے پٹرول پمپس پر سبسڈی کے تحت فیول فراہمی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیول سبسڈی کے تحت طے شدہ طریقہ کار کے مطابق شہریوں کو پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے اور حکومتی سبسڈی شہریوں تک پہنچ رہی ہے۔

کمشنر لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں پٹرول پمپس پر قائم فسیلی ٹیشن کاؤنٹرز سے مدد حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت مقدم ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز براہ راست پٹرول پمپس پر سبسڈی کی فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے