اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بصارت سے محروم 15 سالہ فواد عالم پاکستان گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے تاریخی ونر بن گئے

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(ویب ڈیسک)بصارت سے محروم ننھے فنکار فواد عالم نے اپنی آواز اور موسیقی کے ہنر سے ناظرین کے دل جیت کر ’پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے پہلے سیزن کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

17 اقساط پر مشتمل شو کے فائنل میں فواد عالم کو عوام کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد انہیں پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ کے پہلے فاتح کا اعزاز حاصل ہو گیا۔انہیں کامیابی پر ٹرافی کے ساتھ ایک نئی گاڑی بھی بطور انعام دی گئی۔

چھٹی جماعت کے طالب علم فواد نے شو کے آغاز سے ہی موسیقی سے اپنی محبت اور پُراعتماد پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کو متاثر کیا۔ بصارت سے محرومی ان کے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی اور وہ مقابلے کے مختلف مراحل عبور کرتے ہوئے فائنل تک پہنچے۔

فواد نے درجنوں امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اپنی صلاحیت اور اعتماد سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے بھی ایک حوصلہ افزا مثال قائم کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے