اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ و میزبان کرن خان نے مکہ مکرمہ میں اشتیاق بیگ سے نکاح کر لیا

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے اشتیاق بیگ سے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔

دونوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کی خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد انہیں مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔کرن خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نکاح اور عمرہ کو زندگی کی دو بڑی نعمتیں قرار دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ عمرہ اور نکاح ایک ساتھ ہونا ان کے لیے دو بڑی برکتیں ہیں اور مکہ مکرمہ میں نئی زندگی کا آغاز ان کے لیے باعثِ سعادت ہے۔کرن خان نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، نکاح میں برکت دے اور دونوں کو ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنائے۔

دونوں نے مکہ مکرمہ میں حاضری اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور پیغامات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔واضح رہے کہ اشتیاق بیگ تفریحی اور فلاحی شعبے سے وابستہ ہیں اور میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، جو سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

اشتیاق بیگ کی اس سے قبل معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی ازدواجی زندگی 1997 میں ختم ہوگئی تھی۔

کرن خان اور اشتیاق بیگ کا نکاح عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے