اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب ناکام قرار دے دیا

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔

ملتان میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ لوگ تلاش کرتے رہے لیکن انہیں افراد نہیں ملے، جس کے بعد انہیں زبردستی خود کو اغوا کرنا پڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے، تاہم انہیں کسی نے نہیں پوچھا اور وہ سڑک پر بیٹھے رہے۔

  مریم نواز کے مطابق پنجاب کے عوام نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بس سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گرین بس سروس ان علاقوں تک بھی پہنچائی گئی ہے جہاں لوگوں نے سرکاری ٹرانسپورٹ کا نام تک نہیں سنا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو ایک لاکھ بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم سے اب تک 2 لاکھ افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو ان کے گھروں تک مفت ادویات بھی پہنچائی جارہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے