اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

مریم نواز  نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر ان کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم  نے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا، انہوں  نے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، قائداعظم  نے بلا تفریقِ رنگ و نسل شہری و مذہبی آزادی کے سنہری اصول وضع کئے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت فرمائیں، آمین۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے