11 Sep 2026
(ویب ڈیسک)ایک طرف آئی پی پیز سے جان چھڑانے کے دعوےتو دوسری جانب 30 اور 40 سال کے نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
موجودہ حکومت کی جانب سے بھی چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، موجودہ حکومت نے 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے۔
موجودہ حکومت نے جامشورو کول نامی پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو 30 سالہ مدت کا معاہد ہ کیا۔
