اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن میں نئی تقرریاں، وزیراعظم کی آئینی طریقہ کار پر عمل کی اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا تحریری جواب دے دیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خط محمود خان اچکزئی کو موصول ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا جبکہ محمود خان اچکزئی سے رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد وہ وزیراعظم کے خط پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

محمود خان اچکزئی وزیراعظم کے خط پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے