اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ بلدیات پنجاب: کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے نکاح رجسٹرارز پر نئی سخت شرائط عائد

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے کم عمری کی شادیوں کے رجحان کی روک تھام اور نکاح کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نکاح رجسٹرارز پر نئی پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق نئے قواعد کے تحت کوئی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والے نکاح کی رجسٹریشن نہیں کر سکے گا۔

نکاح رجسٹرار مقرر ہونے کے لیے باقاعدہ کوالیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نکاح سے متعلق امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی شرط ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق نکاح رجسٹرار کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون چلانے کی صلاحیت بھی ضروری ہوگی، جبکہ ڈیجیٹل نظام استعمال نہ کرنے والے شخص کو نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔

نئے قواعد کے مطابق نکاح رجسٹرار کو نکاح کی رجسٹریشن سات روز کے اندر مکمل کرکے متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانا ہو گی، محکمہ بلدیات پنجاب نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ جس شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو، اسے نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے