اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: 25 ہزار ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ ختم، توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کے کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  نے 25 ہزار ایس ٹی آئیز کو بغیر باقاعدہ نوٹیفکیشن سکولوں میں اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مدثر ریاض ملک کے مطابق اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے دو مرحلوں میں ساڑھے 12 ہزار ایس ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے، مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  نے تمام ایس ٹی آئیز کو سکولوں میں اپنی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سے تمام ایس ٹی آئیز کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کا کنٹریکٹ 22 مئی کو ختم ہو گیا تھا تاہم ایس ٹی آئیز کا مؤقف ہے کہ باقاعدہ نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث بعض سکول سربراہان انہیں سکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے