اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) 6 ستمبر 1965ء کا دن دفاع وطن کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل اور شہدائے وطن کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں یوم دفاع کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی ہوں گی۔

6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے پاکستان کی سرحدوں پر جارحیت کی کوشش کرتے ہوئے بیک وقت لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے محاذوں پر حملہ کیا، تاہم پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے بھرپور مزاحمت کی اور اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔

جنگ ستمبر کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید نے بی آر بی نہر کے محاذ پر 5 روز تک دشمن کے ٹینکوں کو روکے رکھا اور دشمن کو ناکام بنانے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی شجاعت کی نئی مثالیں قائم کیں، سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔

جنگ 17 روز تک جاری رہی اور 23 ستمبر 1965ء کو جنگ بندی عمل میں آئی، بھارت اپنے مذموم مقاصد میں ناکام اور پاکستان سرخرو ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے