اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، سی سی ڈی نے ہنگامی پلان تیار کرلیا

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت اور سپلائی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق تعلیمی اداروں اور ان کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، جبکہ طلبا و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے بڑے نیٹ ورکس اور ڈیلرز کے خلاف قانون مکمل طور پر حرکت میں آ چکا ہے اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی سی ڈی نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی عادات اور روزمرہ کے معمولات پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ انہیں منشیات کے استعمال سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کی بلاخوف نشاندہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے