اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کاہنہ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، مضرِ صحت دودھ تلف، ملک شاپ سیل

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر کاہنہ نو نشتر میں کارروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 6 من مضرِ صحت دودھ تلف کر دیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے معروف ملک شاپ کو بند اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق ویجیلنس ٹیم  نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، تفصیلی لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران ملک شاپ سے حاصل کئے گئے دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا۔

انہوں  نے بتایا کہ دودھ میں پانی، پاؤڈر اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی، جس کے باعث دودھ انسانی استعمال کیلئے مضر قرار دیا گیا، کارروائی کے دوران 2 فریزر، ایک فریج، کاؤنٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

راجہ منصور احمد کے مطابق تلف کیا جانے والا مضرِ صحت دودھ گھروں اور مختلف چائے کے ڈھابوں کو فروخت کیا جانا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ زیادہ منافع کی لالچ میں شہریوں کو بیماریاں فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ جعلساز مافیا کی سرکوبی کیلئے مسلسل مانیٹرنگ اور کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ شہری اپنے گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں، تاکہ خوراک کے معیار اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے