اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کو آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی مل گئی

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کے میزبان ملک کا اعلان کردیا، ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 14 سے 28 فروری 2027 تک ممبئی اور وڈودرا میں کھیلی جائے گی، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیموں کا انتخاب ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کیلئے 6 جولائی کو کوالی فکیشن کٹ آف تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پہلے سری لنکا کو دی گئی تھی، تاہم سری لنکا کو آئی سی سی کی گائیڈ لائنز  کے مطابق بعض اصلاحات پر عملدرآمد کرنا ابھی باقی ہے، رپورٹ کے مطابق ان اصلاحات کے حوالے سے رواں سال جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں فیصلے کیے گئے تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے