اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

تقریب کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ، پاکستان میں انسداد دہشت گردی اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی، انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے