اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ساڑھے تین ہزار سے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مثالی گاؤں کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرانے کی منظوری دی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کو دیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی کو بھی رورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ  نے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور گاؤں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی، ہر گاؤں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے، مثالی گاؤں پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ ہر گاؤں کی حالت بدلنا چاہتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے