اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی حکومت کا پنجاب کا ای بز پورٹل اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پنجاب کے ای بز پورٹل کو اسلام آباد میں نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

 پنجاب حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے درمیان حکومت سے حکومت تعاون کے تحت ای بز پورٹل کے نفاذ پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب کے ای بز پورٹل کو وفاقی دارالحکومت کے کاروباری سہولت مرکز میں متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب شہباز شریف کی ہدایت پر دسمبر 2026 تک اسلام آباد میں ای بز پورٹل فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پورٹل کے بروقت آغاز کے لیے پنجاب حکومت، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

ملاقات میں ای بز پورٹل کے نفاذ کے لیے تیز رفتار عملی منصوبہ تیار کرنے، تکنیکی و ادارہ جاتی ضروریات طے کرنے اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں کی تقسیم کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعظم نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای بز پورٹل ایک ڈیجیٹل نظام ہے جس کے ذریعے کاروبار شروع کرنے، مختلف سرکاری اجازت نامے حاصل کرنے اور متعلقہ حکومتی امور کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، پنجاب میں اس نظام کے تجربے کو اب اسلام آباد تک توسیع دی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے