اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے ذریعے ای چالان کا آغاز

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے ذریعے ای چالان کا آغاز کر دیا گیا۔

شہر میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے اور لاہور کو ویسٹ فری بنانے کیلئے ستھرا پنجاب نے بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر بھر میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے ذریعے ای چالان کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں لبرٹی چوک پر آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور سی ای او ستھرا پنجاب شہریار عارف خان نے خصوصی شرکت کی۔

سی ای او ستھرا پنجاب شہریار عارف خان  نے کہا کہ یکم ستمبر 2026 سے شہر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف ای چالان کے ذریعے وارننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہر کی سڑکوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے دستے گشت پر مامور کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف ابتدائی طور پر براہِ راست کارروائی کرنے کے بجائے وارننگ اور آگاہی فراہم کی جائے گی، تاہم صفائی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریار عارف خان  نے بتایا کہ سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے اور اسے جلانے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، کارروائی پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور ستھرا پنجاب اتھارٹی ایکٹ 2026 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر 1,000 سے 10,000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے علاوہ گھر، دکان یا فیکٹری کے باہر صفائی برقرار نہ رکھنے پر 1,000 سے 50,000 روپے تک جرمانہ کیا جائے گا، دکانوں اور شاپنگ مالز میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 1,000 سے 2,000 روپے تک جرمانہ عائد ہو گا۔

کوڑے کو آگ لگانے پر 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، فیکٹری یا انفرادی طور پر ٹائر جلانے پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

سی ای او ستھرا پنجاب نے واضح کیا کہ تمام جرمانوں کی رقم صرف بینکنگ یا ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے جمع کروائی جا سکے گی، جبکہ کسی بھی اہلکار کو نقد رقم جمع کروانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا بنیادی مقصد لاہور کو ویسٹ فری شہر بنانا ہے، اس سلسلے میں شہریوں کو کوڑا کرکٹ کی محفوظ منتقلی، صفائی کے اصولوں اور متعلقہ قوانین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں اور صفائی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے