اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کوسی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی خدمت، حفاظت اور ریلیف کے اقدامات پر صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج سے نواز دیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو سی ایم میرٹ بیج لگایا, معاون خصوصی شعیب مرزا  نے مریدکے اور فیروز والا کے دیہات میں اچانک پانی پہنچنے کے بعد ریسکیو اور ریلیف ورک کی خود نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ہربنس پورہ میں چھت گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور 16 گھنٹے مسلسل جائے حادثہ پر موجود رہے، ان کی کاوشوں سے ہربنس پورہ سانحے میں پانچ قیمتی انسانی جانیں بچانا ممکن ہوا۔

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور موجود رہنا قابل قدر ہے، عوام پر مشکل آئے تو افسران دفتروں میں نہ بیٹھیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میری ٹیم میں شعیب مرزا اور علی اعجاز جیسے لوگ موجود ہیں۔

مریم نواز  نے معاون خصوصی شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر علی اعجاز کو شاباش دی اور ان کی خدمات کو سراہا، وزیر اعلیٰ نے دونوں افسران کو عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے اپنا سکھ چین تج دینے والے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے