اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چین کا پاکستان کو 3 ارب روپے مالیت کی 21 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے 3 ارب پاکستانی روپے مالیت کی 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا بیڑا تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا۔

چینی سفارتخانے نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ چین اسلام آباد کے ہنگامی ردعمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل بیڑا فراہم کر رہا ہے۔

ستمبر میں پہنچنے والا یہ بیڑا جدید 88 میٹر اسنار کل ٹینڈر سے بھی لیس ہے، جو دارالحکومت بھر میں ہنگامی ردعمل کی صلاحیت اور بلند عمارتوں میں امدادی کارروائیوں کو نمایاں طور پر مزید مؤثر بنائے گا۔

ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق اس تحفے کا مقصد عوامی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ تحفہ دونوں ممالک کی لازوال اور ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاونی شراکت داری کا شاندار ثبوت ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مل کر اپنی برادریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے