(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیوں کے نرخ میں اضافہ، تاہم تمام سبزیاں مقررہ نرخوں کے برعکس مہنگی فروخت ہونے لگی ہیں۔
سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جانے لگے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود پرچون بازاروں میں بیشتر سبزیاں کئی گنا زائد نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 220 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول خشک پیاز پرچون بازاروں میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
ٹماٹر کی سرکاری قیمت 175 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول ٹماٹر پرچون مارکیٹوں میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ لہسن ہرنائی کی سرکاری قیمت 290 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول چائنہ لہسن پرچون مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادرک تھائی لینڈ کی سرکاری قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں ادرک 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی لیموں کی سرکاری قیمت 175 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم ریٹیل مارکیٹ میں لیموں 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
سبز مرچ کا سرکاری نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 280 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
آلو کا سرکاری نرخ 35 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ درجہ اول آلو مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کھیرا کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں کھیرا 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
بند گوبھی کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 140 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں 230 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
بینگن کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹوں میں 160 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔بھنڈی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 180 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹوں میں بھنڈی 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
شملہ مرچ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 270 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹوں میں شملہ مرچ 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
گاجر کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں 160 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازار میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
گھیا توری کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازار میں 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔میتھی کا سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں میتھی 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ جاری ہونے کے باوجود مارکیٹوں میں اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جبکہ مختلف علاقوں میں سبزیوں کے نرخوں میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول حکام سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
