(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، برائلر گوشت کے نرخ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 310 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 338 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کو صافی برائلر گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث صارفین کو پولٹری مصنوعات کی خریداری میں اضافی اخراجات کا سامنا ہے، پولٹری مصنوعات میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور ان کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
