اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی سفارش، رپورٹ طلب

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(ویب ڈیسک) درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں فوری کمی کی سفارش کر دی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں کے تعین اور ان پر عائد ٹیکسز کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کمیٹی  نے کسٹمز حکام کو درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکسز کے حوالے سے مؤثر اور شفاف میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ایف بی آر اور ٹیرف کمیشن سے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

قائمہ کمیٹی نے درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں فوری کمی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو موبائل فونز کی بلند قیمتوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام ایف بی آر  نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس عائد کرنا یا ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، دوسری جانب پی ٹی اے حکام  نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 35 کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کر رہی ہیں۔

کمیٹی نے متعلقہ حکام سے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے پر مزید غور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے