اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرض دینے کا فیصلہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے شہریوں کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کے پورٹل پر اب تک ایک لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن کی سکریننگ جاری ہے، درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد مستحق درخواست گزاروں کو مرحلہ وار قرضوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کا اجرا 15 ستمبر کے بعد شروع کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، حکومت نے مون سون کے دوران ہی خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم مون سون کے چھ ہیوی بارشوں کے سپیل گزرنے کے بعد قرضوں کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہاؤسنگ حکام کے ترجمان کے مطابق قرضوں کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکریننگ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بینک آف پنجاب کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے، سکریننگ مکمل ہونے کے بعد مستحق درخواست گزاروں کو مرحلہ وار قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

حکام  نے قرضوں کے حصول کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا پورٹل بدستور کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری آئندہ بھی اپنی خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کے حصول کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے